پنکی کے خلاف مقدمات میں استغاثہ کے گواہان غیرحاضر

پنکی کے خلاف مقدمات میں استغاثہ کے گواہان غیرحاضر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف تین مقدمات کی سماعت ہوئی، بغدادی تھانے میں درج قتل بالسبب کے مقدمے کی سماعت سیشن عدالت جنوبی میں ہوئی۔۔۔

 تاہم جیل حکام نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش نہیں کیا جبکہ استغاثہ کے گواہان بھی غیر حاضر رہے، عدالت نے گواہان کو پیش کرنے کے لیے سمن جاری کرنے کی ہدایت کردی۔ دوسری جانب غیر قانونی اسلحہ برآمدگی اور منشیات کے دو مقدمات کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں فاضل جج کی رخصت کے باعث ملتوی ہوگئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...