گندم چالان روکنا، رشوت طلبی تشویشناک، جے یوآئی میرپور خاص
مارکیٹ میں گندم بوری کی قیمت 15 ہزار روپے تک پہنچنے پراظہار تشویشپی پی بتائے رشوت خوری کا نظام کیا حکومتی سرپرستی میں چل رہا ہے ؟رہنما
میرپور خاص (بیورو رپورٹ)جمعیت علمائے اسلام میرپورخاص کے رہنماؤں نے گندم کے چالان روکنے اور مبینہ رشوت طلبی پر تشویشناک کا اظہار کیا ہے ، انہوں نے فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے چکی مالکان کو گندم کے چالان جاری نہ کرنے اور اس کے نتیجے میں مارکیٹ میں گندم کی قیمت 15 ہزار روپے فی بوری تک پہنچنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔اطلاعات کے مطابق چالان جاری کرنے کے عوض ڈی ایف سی کی جانب سے مبینہ فی بوری 1300 روپے رشوت طلب کی جا رہی ہے ، جبکہ چکی ایسوسی ایشن 800 روپے فی بوری دینے پر آمادہ ہے ۔ اگر یہ الزامات درست ہیں تو یہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت عمل ہے ۔
ہمارا سوال ہے کہ لاکھوں روپے کی مبینہ رشوت وصول کرنے کے بجائے اگر عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے تو کیا یہ حکومت اور متعلقہ اداروں کی ذمہ داری پوری نہیں ہوگی، ہم پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے بھی سوال کرتے ہیں کہ کیا رشوت خوری کا یہ مبینہ منظم نظام حکومتی سرپرستی میں چل رہا ہے یا متعلقہ افسران اپنی مرضی سے عوام اور کاروباری طبقے کو مشکلات سے دوچار کر رہے ہیں، اگر افسران خود ذمہ دار ہیں تو گزشتہ سال بھی اسی نوعیت کی شکایات سامنے آئی تھیں، چکی مالکان سے مبینہ رشوت طلب کی گئی، رشوت نہ دینے والوں کو لائسنس منسوخ کرنے کی دھمکیاں دی گئیں اور ان کے چالان روک دیے گئے ۔ آخر کب تک عوام اور چکی مالکان کو اس صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا، کیا ہر سال گندم کے سیزن میں یہی سلسلہ جاری رہے گا۔ اس معاملے کی فوری اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments