نئے صوبوں کا فیصلہ عوامی ریفرنڈم سے کیا جائے ، میری پہچان پاکستان

نئے صوبوں کا فیصلہ عوامی ریفرنڈم سے کیا جائے ، میری پہچان پاکستان

کراچی(این این آئی)میری پہچان پاکستان کے زیر اہتمام لائنز ایریا ٹاؤن اور یونین کمیٹی کے ذمہ داران کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں تنظیم کے مرکزی رہنما اور ٹاؤن انچارج عامر علی، جوائنٹ انچارج محمد پرویز، اقرار اور کمیٹی کے اراکین شہزاد اور جنید نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنما عامر علی نے کہا کہ نئے صوبوں کا قیام، انتظامی بہتری اور عوامی خوشحالی وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ ہماری ترجیح کسی کی مخالفت نہیں بلکہ سندھ سمیت ملک کے ہر شہری کے لیے خوشحالی، امن، ترقی اور بہتر مستقبل کو یقینی بنانا ہونی چاہیے ۔عامر علی نے کہا کہ ڈاکٹر عشرت العباد خان کا واضح موقف ہے کہ ملک میں نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کا فیصلہ عوامی ریفرنڈم کے ذریعے ہونا چاہیے تاکہ عوام کو اپنی رائے کے مطابق ملک کے مفاد میں فیصلہ کرنے کا اختیار مل سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...