سندھ پولیس کے اہلکاروں کی تنخواہیں بڑھائی جائیں، پاسبان

سندھ پولیس کے اہلکاروں کی تنخواہیں بڑھائی جائیں، پاسبان

کراچی(این این آئی)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کے صدر عبدالحاکم قائد نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ پولیس کے کانسٹیبلز اور نچلے درجے کے اہلکاروں کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ ہوشربا مہنگائی کے باعث پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں ان کے اہل خانہ کی بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لیے ناکافی ہیں۔ بجلی، گیس، بچوں کی تعلیم اور علاج معالجے کے اخراجات میں مسلسل اضافے نے محدود آمدنی والے اہلکاروں کی مشکلات بڑھا دی ہیں، جبکہ عام آدمی کے لیے بھی دو وقت کی روٹی کا انتظام مشکل ہو چکا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...