افغان خاتون کی پاکستانی شہریت سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے افغان خاتون سمیہ کی پاکستانی شہریت سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل دھنی بخش ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کی موکلہ پاکستانی شہری عبد الحمید سے شادی کرچکی ہیں اور ان کے والدین افغانستان جاچکے ہیں۔ درخواست گزار کے پاس شادی سے متعلق تمام دستاویزات بھی فائل کے ساتھ منسلک ہیں۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نادرا کی جانب سے جواب جمع کرایا جاچکا ہے ، تاہم وزارت داخلہ کی جانب سے تاحال جواب جمع نہیں کرایا گیا۔ عدالت نے درخواست گزار کو وزارت داخلہ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تو وکیل نے بتایا کہ متعدد بار وزارت داخلہ سے رابطہ کیا گیا، مگر کوئی جواب نہیں ملا۔ نادرا نے بھی اپنے جواب میں معاملے کو وزارت داخلہ کے دائرہ اختیار میں قرار دیا ہے ۔ درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ وزارت داخلہ کو معاملہ حل کرنے کی ہدایت کی جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments