آباد کے 10 اراکین سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ کے پیٹرنز نامزد

آباد کے 10 اراکین سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ کے پیٹرنز نامزد

کراچی (این این آئی) ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کے چیئرمین محمد حنیف گوہر نے سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ کے ساتھ تعاون اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے آباد کے 10 اراکین کو بورڈ کا پیٹرن نامزد کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔

 اس موقع پر آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے چیئرمین آباد کے دفتر کا دورہ کیا۔ نامزد ہونے والے پیٹرنز میں چیئرمین آباد محمد حنیف گوہر بطور چیف پیٹرن، سینئر وائس چیئرمین دانش بن رؤف، چیئرمین سدرن ریجن سید معیظ زیدی، سابق چیئرمین آباد فیاض الیاس، رضوان آڈھیا، حنیف میمن، انور اوکے، الطاف طائی، عزیر شاہد اور عثمان خانانی شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...