عباسی شہید اسپتال میں قبل از وقت پیدائش کا عالمی دن

عباسی شہید اسپتال میں قبل از وقت پیدائش کا عالمی دن

کراچی(این این آئی)عباسی شہید اسپتال کراچی میں عالمی یومِ قبل از وقت پیدائش کے موقع پر اسپتال انتظامیہ، کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) اور شعبہ اطفال عباسی شہید اسپتال و کے ایم یو کے اشتراک سے خصوصی آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے دوران قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کو درپیش طبی مسائل، ان کی خصوصی نگہداشت، بروقت طبی مداخلت اور نومولود بچوں کی بہتر صحت کے حوالے سے شرکاء کو آگاہی فراہم کی گئی۔اس موقع پر مقررین نے زور دیا کہ قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کی مناسب طبی دیکھ بھال، والدین کی رہنمائی اور جدید طبی سہولیات کی فراہمی ان کی صحت مند زندگی کے لیے انتہائی اہم ہے ۔تقریب کے شرکاء نے آگاہی پروگرام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات طبی عملے ، والدین اور عام شہریوں میں شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...