حکومت سندھ،سائٹ اور دیگر فریقین کو نوٹس

حکومت سندھ،سائٹ  اور دیگر فریقین کو نوٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے سائٹ ایریا میں رفاہی مقاصد کے لیے مختص پلاٹ کے کمرشل استعمال کے خلاف درخواست پر سائٹ لمیٹڈ، حکومت سندھ اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 18 جنوری کو جواب طلب کرلیا۔

 درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ مذکورہ اراضی دلشاد سینما کے لیے مختص کی گئی تھی، تاہم اس پلاٹ پر آئل پیکنگ فیکٹری چلائی جارہی ہے ۔ وکیل درخواست گزار کے مطابق قانون کے تحت رفاہی مقاصد کے لیے مختص زمین کو کمرشل استعمال میں نہیں لایا جاسکتا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...