آرٹس کونسل کی دیواریں میورل آرٹ ورک سے سج گئیں
کراچی(اسٹاف رپورٹر)آرٹس کونسل کے زیرِ اہتمام جاری تیسرے ورلڈ کلچر فیسٹیول کے 24ویں روز آرٹس کونسل کی عمارت اور بیرونی دیواریں بین الاقوامی فنکاروں کے دیدہ زیب میورل آرٹ ورک سے سج گئیں۔۔۔
جہاں کولمبیا کے میورل آرٹسٹ جون رامیرز اور اٹلی کے معروف میورل آرٹسٹ ایڈوارڈو ایٹورے کے تیار کردہ فن پاروں کا شاندار افتتاح کیا گیا۔ آرٹس کونسل کی بیرونی دیوار پر کولمبین آرٹسٹ جون رامیرز کے جنگ کے خلاف بنائے گئے فن پارے کا افتتاح صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ، ڈپٹی ہائی کمشنر کینیڈا طارق علی اور جرمن قونصل جنرل تھامس شولٹز نے کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments