ایچ آئی وی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور

 ایچ آئی وی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور

کراچی(این این آئی)سماجی تنظیم برداشت سندھ کے چیئرمین بورڈ ہمایوں خان نے مقامی ہوٹل میں یونیسف پاکستان کے تعاون سے منعقدہ ایک روزہ قومی مشاورتی اجلاس میں خصوصی مدعو کی حیثیت سے شرکت کی۔

اجلاس کا انعقاد پاکستان میں ماں سے بچے میں ایچ آئی وی کی منتقلی کی روک تھام اور اس کے مکمل خاتمے کے لیے قومی روڈ میپ 2026-2030 کے موضوع پر کیا گیا، جس میں شعبہ صحت کے ماہرین، سرکاری و غیر سرکاری اداروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔اس موقع پر ہمایوں خان نے  ایچ آئی وی سے متعلق عوامی آگاہی کی اہمیت اجاگر کی۔ انہوں نے بالخصوص حاملہ خواتین اور بچوں کو اس مرض سے محفوظ رکھنے اور ماں سے بچے میں وائرس کی منتقلی روکنے کے لیے موثر اقدامات پر زور دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...