آباد کی تین روزہ ان ہاؤس نمائش 10 دسمبر سے شروع ہوگی
کراچی(این این آئی)آبادکے چیئرمین محمد حنیف گوہر نے تعمیراتی صنعت سے وابستہ ذیلی صنعتوں کے فروغ، کاروباری روابط کو مضبوط بنانے اور مقامی مینوفیکچررز کو نئے مواقع فراہم کرنے کے لیے آباد کی تیسری تین روزہ ان ہاؤس نمائش کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔
نمائش 10، 11 اور 12 دسمبر کو آباد ہاؤس میں منعقد ہوگی۔چیئرمین آباد محمد حنیف گوہر نے کہا کہ نمائش کا بنیادی مقصد تعمیراتی شعبے سے وابستہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا ہے ۔ تعمیراتی صنعت کی ترقی میں ذیلی صنعتوں کا کردار انتہائی اہم ہے ، کیونکہ یہ صنعتیں نہ صرف تعمیراتی شعبے کی ضروریات پوری کرتی ہیں بلکہ ملکی معیشت، روزگار کے مواقع اور صنعتی سرگرمیوں کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ا
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments