مین ہولز کو محفوظ بنانے کیلئے عملی اقدامات جاری
کراچی (این این آئی)میئر کراچی اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن (کے ڈبلیو ایس سی)کے منیجنگ ڈائریکٹر کی خصوصی ہدایات پر شہر بھر میں مین ہولز کو محفوظ بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔
اس سلسلے میں نارتھ ناظم آباد کے مختلف علاقوں میں مین ہولز پر حفاظتی سیفٹی نیٹس نصب کیے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں، خصوصاً بچوں اور راہگیروں کو ممکنہ حادثات سے محفوظ رکھا جا سکے ۔اس اقدام کا بنیادی مقصد کھلے مین ہولز کے باعث پیش آنے والے حادثات کی روک تھام اور شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments