فہد ہارون سے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کی ملاقات

فہد ہارون سے برطانوی  ڈپٹی ہائی کمشنر کی ملاقات

کراچی(اسٹاف رپورٹر)برطانیہ کی ڈپٹی ہائی کمشنر ایلیسن بلیک برن اور برطانوی ہائی کمیشن کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن ٹام برج نے کراچی کے دورے کے دوران وزیر مملکت و وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، بالخصوص ڈیجیٹل میڈیا، ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل گورننس کے شعبوں میں تعاون کے امکانات زیرِ بحث آئے ۔ دونوں جانب سے تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے مختلف پہلوؤں پر بھی گفتگو کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...