ریلوے سٹیشن اپ گریڈیشن کی لاگت میں1ارب کا اضافہ
منصوبے کیلئے مختص 2ارب کی رقم بڑھ کر 3ارب تک جا پہنچی، اضافے کی منظوری
لاہور ( شیخ زین العابدین )پنجاب حکومت کے فلیگ شپ منصوبے لاہور ریلوے سٹیشن کی اپ گریڈیشن بھی لاگت میں اضافے کی زد میں آ گئی۔منصوبے کے لیے مختص دو ارب روپے کی رقم بڑھ کر تقریباً تین ارب روپے تک جا پہنچی، اضافے کی منظوری بھی دے دی گئی۔لاہور نیوز تعمیراتی منصوبے کی لاگت میں اضافے کی دستاویزات سامنے لے آیا، نظرثانی شدہ پی سی ون میں تقریباً ایک ارب روپے کا اضافہ کیا گیا۔سائٹ کی ضروریات اور کام کے دائرہ کار میں تبدیلیاں لاگت بڑھنے کی وجہ قرار دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے نے لاہور ریلوے سٹیشن کی اپ گریڈیشن کے لیے ابتدائی طور پر دو ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا تھا، تاہم منصوبے کی لاگت میں 99کروڑ 58 لاکھ روپے سے زائد کا اضافہ ہو گیا۔ دستاویزات کے مطابق منصوبے کی نظرثانی شدہ لاگت دو ارب 99 کروڑ پانچ لاکھ 80 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے ، جس کی حتمی منظوری ایل ڈی اے گورننگ باڈی نے دے دی۔منصوبے کا نظرثانی شدہ پی سی ون ابتدائی طور پر تین ارب 15 کروڑ پانچ لاکھ 80 ہزار روپے تیار کیا گیا تھا۔لاگت میں اضافے کی وجہ سائٹ کی ضروریات اور کام کے دائرہ کار میں تبدیلیوں کو قرار دیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments