واٹرکارپوریشن نے کورنگی میں 27300فٹ پانی کی لائنیں بچھادیں

واٹرکارپوریشن نے کورنگی میں 27300فٹ پانی کی لائنیں بچھادیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے فراہمی آب کے نظام کی بہتری کیلئے متعدد ترقیاتی منصوبے مکمل کرلیے جن کے تحت ضلع کورنگی کی چھ یونین کونسلوں میں 27 ہزار 300 رننگ فٹ نئی پانی کی پائپ لائنیں بچھائی گئی ہیں۔

 ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق یہ ترقیاتی کام میئر کی خصوصی ہدایات پر مکمل کیے گئے ۔ کورنگی ماڈل زون کے کاظم آباد، گلشن جامی، گیلان آباد، شیخ کمپلیکس، ایف این ایریا، نذیر ٹاؤن، ڈی ون ایریا، مظفرآباد اور صابری کالونی سمیت مختلف علاقوں میں نئی پانی کی لائنیں بچھائی گئی ہیں۔ ملیر ہالٹ پمپنگ اسٹیشن سے اومیگا مال تک 12 انچ قطر کی 7 ہزار 500 فٹ طویل مرکزی پانی کی لائن بھی مکمل کرلی گئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...