سندھ میں نئے صوبوں کی کسی صورت اجازت نہیں دینگے ، حمزہ سندرانی

سندھ میں نئے صوبوں کی کسی صورت اجازت نہیں دینگے ، حمزہ سندرانی

گھوٹکی(نمائندہ دنیا)وزیراعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی میر حمزہ خان سندرانی نے کہا ہے کہ سندھ میں نئے صوبوں کے قیام کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی، صوبوں کے حوالے سے بلاول بھٹو زرداری کا موقف بالکل واضح ہے۔

 گھوٹکی ضلع کے عوام کو پینے کے صاف پانی سمیت دیگر بنیادی مسائل سے نجات دلانے اور بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھوں گا۔ معاون خصوصی بننے کے بعد گھوٹکی پہنچنے پر ان کا بھرپور استقبال کیا گیا، جہاں کارکنوں اور شہریوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے ان کا خیرمقدم کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...