میرپور خاص:100 اسکول غیرفعال ظاہر کرکے بند کرنیکافیصلہ

میرپور خاص:100 اسکول غیرفعال ظاہر کرکے بند کرنیکافیصلہ

تعلقہ حسین بخش مری، شجاع آباد، سندھڑی ودیگر علاقوں میں قائم ہیںمحکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری

میرپور خاص (رپورٹ،عزیز خان)شہر کے 100 اسکولوں کو غیر فعال ظاہر کر کے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 25 نومبر 2026 کو جاری نوٹیفکیشن نمبر: DG(PD&R)/Deactivation/040/2026 میں میرپورخاص ضلع کے تعلقہ حسین بخش مری کی یو سی پیر عظیم شاہ میں گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول علی مراد مری، تعلقہ شجاع آباد کی یو سی کنبھڑی میں گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول قاضی دھنی بخش لغاری اور یو سی جھلوری ٹو میں گورنمنٹ گرلز لوئر سیکنڈری اسکول لال خان لغاری، میرپورخاص کی ٹی ایم سی میر شیر محمد خان ٹالپور، میرپور اولڈ والی یو سی میں گورنمنٹ بوائز لوئر سیکنڈری اسکول پیر کالونی کو بھی فہرست میں شامل کیا گیا ہے ۔جبکہ سب سے زیادہ متاثر تعلقہ سندھڑی ہوا ہے ، جہاں 22 اسکول ایک ہی نوٹیفکیشن میں ختم کیے گئے ہیں۔

سندھڑی کے بند اسکول یو سی ڈھیر مٹھو فقیر میں گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول علی غلام شر، گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول شہاب الدین شر، گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول سومر خان ماہرگورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول باروچا منگریو، گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول صاحب خان شرگورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول محمد حسن انڑ عرف اوبھایو خان گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول عبدالستاریو سی سامارو شاخ میں گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول حاجی مٹھو مری یو سی سرہل میں گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول حاجی دین محمد مری گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول حاجی اللہ واریوگورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول یاسین نوکرچ گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول حکیم علی سومرو- گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول مین ڈاد پاہور یو سی اسماعیل کنبھار میں گورنمنٹ گرلز لوئر سیکنڈری اسکول عبداللہ نوہڑی گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول خیر محمد مری یو سی ہنگورنو میں گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول حاجی انور ہنگورو یو سی کیراہو میں گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول عالمگیر مہاجر ودیگر بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...