ایم کیو ایم کی عوامی رابطہ مہم جاری
کراچی (این این آئی) ایم کیو ایم پاکستان برنس روڈ ٹاؤن کے زیر اہتمام جاری عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں یو سی 27 رتن تلاؤ، گلی نمبر 3 میں ایک بڑے عوامی اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
جس میں علاقہ مکینوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور نئے انتظامی یونٹس کے قیام کے حوالے سے مقررین کا مؤقف سنا۔اجتماع سے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر طٰہٰ احمد خان، سی او سی ممبر مرسلین شیخ، برنس روڈ ٹاؤن آرگنائزر عرفان اللہ خان اور ٹاؤن کمیٹی ممبر ندیم دہلوی نے خطاب کیا۔اس موقع پر سی او سی جوائنٹ انچارج علی شہباز، ٹاؤن کمیٹی اراکین اظہر نور، افضال قریشی، علی عرفان، اسفر علی صدیقی، سابق سیکٹر انچارج یونس اور علاقے کے معززین بھی موجود تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments