ایس آئی یو ٹی میں موومبر آگاہی پروگرام

ایس آئی یو ٹی میں موومبر آگاہی پروگرام

کراچی (این این آئی) سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی)میں موومبر کے سلسلے میں مردانہ صحت سے متعلق آگاہی پروگرام منعقد کیا گیا۔۔۔

 پروگرام کا مقصد مردوں میں جسمانی اور ذہنی صحت سے متعلق شعور اجاگر کرنا، انہیں صحت کے مسائل پر کھل کر بات کرنے ، کینسر کی ابتدائی علامات پہچاننے اور بروقت طبی مشورہ حاصل کرنے کی ترغیب دینا تھا۔پروگرام کا آغاز پروفیسر ریحان محسن کے افتتاحی کلمات سے ہوا۔ اس موقع پر پروفیسر اسد شہزاد نے پروسٹیٹ کینسر، اس کی تشخیص اور ابتدائی علاج کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے بروقت تشخیص کی اہمیت بیان کی، جبکہ پروفیسر حارث حسن قریشی نے خصیوں کے کینسر، اس کی ابتدائی علامات، بروقت تشخیص اور علاج کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...