قتل کے ملزم کی درخواست ضمانت
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈاٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی نے لیاری میں والدہ، بہن، بھابھی اور بھتیجی کو قتل کرنے کے مقدمے میں ملزم بلال کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
سماعت کے دوران وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ ملزم کے اہلخانہ حلفیہ بیان جمع کروا کر اسے معاف کر چکے ہیں، جبکہ مقدمے میں شریک ملزم سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت حاصل کرچکا ہے ۔ پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے اپنی والدہ، بہن، بھابھی اور بھتیجی کو ذبح کیا، ملزم کسی رعایت کا مستحق نہیں ہے ۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ شریک ملزم کی ضمانت مرکزی ملزم کی ضمانت کی بنیاد نہیں بن سکتی، ملزم کے اقدام سے معاشرے میں خوف و ہراس پھیلا ہے ۔ عدالت نے ملزم بلال کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments