قائداعظم کے یومِ پیدائش کی تقریبات کا اعلان
یکم دسمبر کو گورنر ہاؤس میں شجرکاری مہم کا افتتاح کیا جائے گا
کراچی(اے پی پی)گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ ہندوستان غلامی کے دور سے گزر رہا تھا، جبکہ پاکستان جمہوری جدوجہد کے نتیجے میں معرضِ وجود میں آیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کو شایانِ شان طریقے سے منانے کے لیے یکم سے 25 دسمبر تک تقریبات کا ایک جامع پروگرام ترتیب دیا گیا ہے ۔ ان تقریبات میں نوجوانوں، طلبہ، خواتین، اساتذہ، دانشوروں، کاروباری شخصیات اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو شریک کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ یکم دسمبر کو گورنر ہاؤس میں قائم قائداعظم فاریسٹ میں شجرکاری مہم کا افتتاح کیا جائے گا۔ اس موقع پر قائد کا جوان، پاکستان کا مستقبل کے عنوان سے خصوصی پروگرام بھی منعقد ہوگا۔ 2 دسمبر کو قائداعظم کی جائے پیدائش وزیر مینشن کا دورہ کیا جائے گا۔ 5 دسمبر کو سندھ کلچرل ڈے کے حوالے سے ثقافتی اقدار کو اجاگر کرنے کے لیے گورنر ہاوس میں تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ 6 دسمبر کو کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی میں سیمینار اور کانووکیشن جبکہ 7 دسمبر کو محمد علی جناح یونیورسٹی میں قومی سمپوزیم منعقد ہوگا۔ 24 دسمبر کو گورنر ہاس میں قائداعظم محمد علی جناح کی تاریخی تصاویر اور دستاویزی فلمیں پیش کی جائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ 25 دسمبر کو مزارِ قائد پر حاضری دی جائیگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments