انمول ہسپتال میں نئی تھیراناسٹک لیب نے کام شروع کردیا
انمول کینسر ہسپتال میں کینسر کے مریضوں کیلئے نئی تھیراناسٹک لیب نے کام شروع کردیا۔ اس لیب کے کام کرنے کے بعد کینسر کے مریضوں کی تشخیص اور علاج میں مزیدآسانی پیدا ہوگئی۔
لاہور(سٹاف رپورٹر) سیٹ اپ کو آپریشنل کرنے کیلئے جرمنی سے انجینئربرنارڈ میئرخصوصی طورپر ہسپتال آئے تھے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر ابوبکر شاہد، ڈاکٹر عرفان اﷲ، ڈاکٹر احمد قریشی، ڈاکٹر محمد نمیر، خالد مسعود، افشاں اشفاق، نوریز گل، رضوانہ ظہور، محمد خالدبھی موجود تھے ۔ پراجیکٹ انچارج ڈاکٹر عرفان اﷲ نے بتایا کہ گیلیم 68 جنریٹر کی لیب کا قیام ایک بہت بڑا قدم ہے ۔ یہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے تعاون سے لگنے والی اپنی نوعیت کی پاکستان اور ایشیا میں پہلی لیب ہے ۔