9 ہسپتالوں کے 25 آپریشن تھیٹر نا قص صفائی پر سر بمہر

9 ہسپتالوں کے 25 آپریشن تھیٹر نا قص صفائی پر سر بمہر

18ہسپتالوں کو سہولیات کے معیارات پر عملدرآمد نہ کرنے پر شوکاز نوٹس

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے معائنہ مہم کے دورا ن 9 ہسپتالوں کے 25آپریشن تھیٹرزمیں جراثیم سے پاک صفائی کے غیر تسلی بخش انتظامات پرسرجری کی سہولیات معطل کردیں اور18ہسپتالوں کو فراہمی صحت کی سہولیات کے کم سے کم معیارات پر عملدرآمد نہ کرنے پر اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کرد ئیے ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیموں نے دو روز میں فیصل آباد،ملتان،سیا لکوٹ ،ساہیوال ،بھکر،ٹوبہ ٹیک سنگھ،لیہ،بہا ولپور، راولپنڈی اورڈیرہ غازی خان میں31سرکاری اور نجی ہسپتالوں کا معائنہ کیااوران میں سے 20کو معیارات پرعمل درآمد نہ کرنے پر نوٹس جاری کئے ۔ بند کئے گئے آپریشن تھیٹرز میں چنیوٹ جنرل ہسپتال فیصل آباد،الہادی ہسپتال بھکر،ڈی ایچ کیوہسپتال لیہ اور ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈی جی خان کا ایک ایک، واپڈا ہسپتال فیصل آباد ،ڈی ایچ کیوہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ اوربریگیڈیئرشفیق میموریل ہسپتال بھکر کے دودو ، ڈی ایچ کیوہسپتال ساہیوال کے چھ اوربہاول وکٹوریہ ہسپتا ل بہاولپور کے نو آپریشن تھیٹرزمیں تمام اقسام کی سر جری روک دی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں