آئی ٹی یونیورسٹی انتظامی بحران کا شکار ،وی سی کی سیٹ خالی

 آئی ٹی یونیورسٹی انتظامی بحران کا شکار ،وی سی کی سیٹ خالی

کنٹریکٹ میں توسیع نہ ہونے سے 90 ملازمین کی نوکریاں خطرے میں پڑ گئیں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر نیاز کو عارضی چارج دینے کی سمری منظور

لاہور(عاطف پرویز سے )انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی انتظامی بحران کا شکار ہونے لگی ایک ماہ سے زیادہ عرصہ ہوگیا وائس چانسلر کی تقرری نہ ہوسکی ۔ آئی ٹی یو کے 90 تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی نوکریاں خطرے میں پڑ گئیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے 31 دسمبر کو مذکورہ ملازمین کے کنٹریکٹ ختم ہورہے ہیں مگر وائس چانسلر نہ ہونے کہ وجہ سے کوئی بھی ان کے کنٹریکٹ میں توسیع کرنے کا اختیار نہیں رکھتا ۔ ایک ماہ قبل سابق وائس چانسلر ڈاکٹر عمر سیف سے عارضی چارج واپس لیکر ڈاکٹر اکمل کو عارضی چارج دینے کا فیصلہ کیا گیا ذرائع نے کہا ہے کہ ڈاکٹر اکمل نے اس سے معذرت کر لی جس کے بعد ایک سمری وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر نیاز کو عارضی چارج دینے کے لیے تیار کی گئی ۔ اس حوالے سے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم نے کہا ہے کہ سمری منظور ہو گئی ہے وائس چانسلر کی تقرری کردی ہے تاہم وی سی پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر نیاز نے کہا ہے کہ مجھے آرڈرز موصول نہیں ہوئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں