راوی کنارے شہر کی حفاظتی دیوارپرکام بند:پانی صاف کرنے کے پلانٹس بھی نہ لگ سکے

راوی کنارے شہر کی حفاظتی دیوارپرکام بند:پانی صاف کرنے کے پلانٹس بھی نہ لگ سکے

نئے شہر کو سیلاب سے بچانے کیلئے دیوارکی تعمیر دونوں کمپنیوں نے روکدی، کام تیزی سے جاری ہے :ترجمان ایس ایم عمران

لاہور (شیخ زین العابدین)راوی کنارے شہر کی حفاظتی دیوار پر کام بندہو گیا جبکہ پانی صاف کرنے کے پلانٹس بھی نہ لگ سکے ۔تفصیل کے مطابق گھروں اور کمرشل تعمیرات کے لیے سوا لاکھ ایکڑ اراضی پر مشتمل سب سے بڑا اور راوی کنارے نیا شہر آباد کرنے کا منصوبہ مسلسل التوا کا شکار ہوتا چلا جارہا ہے ۔اگست 2020 میں وزیر اعظم نے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس اور ریٹیننگ وال بنانے کا حکم دیا، دسمبر 2020 میں باقاعدہ طور پر تعمیراتی کام شروع ہوا،راوی کی اراضی کو سیلاب سے محفوظ بنانے کے لیے دیوار بنائی جانی تھی مگر تین ماہ گزرنے کے بعد دونوں کمپنیوں نے تعمیراتی کام ادھورا چھوڑ دیا۔پلان کے تحت دریا کے ساتھ 17 کلومیٹر دیوار بننی تھی۔ٹریٹمنٹ پلانٹس کے لیے جگہ کی نشاندہی اور لینڈ ایکوزیشن کا سیکشن بھی نافذ کر دیا گیا مگرپلانٹس کیلئے کنٹریکٹرز کی پری کوالی فکیشن کے بعد منصوبہ ٹھپ ہوگیا۔ترجمان راوی اتھارٹی ایس ایم عمران کا کہنا ہے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کے حوالے سے غیرملکی سرما یہ کاروں سے رابطے میں ہیں، ظاہری طور پر نظر آرہا ہے کہ منصوبے میں تاخیر ہے ، مگر کام تیزی سے جاری ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں