400 انصاف سستی موبائل شاپس کا آغار، شہریوں نے ناکافی قرار دیدیں

400 انصاف سستی موبائل شاپس کا آغار، شہریوں نے ناکافی قرار دیدیں

موبائل شاپس کی تعداد بڑھائیں اور5 لاکھ قرضہ دینگے :ڈی سی،اچھا روزگار،شہریوں کو سستی اشیا ملیں گی:دکاندار

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے ) ڈی سی مدثر ریاض ملک نے 4سو انصاف سستی موبائل شاپس کا باقاعدہ آغاز کر دیا ،سبزیاں اور پھل منڈی کی قیمت سے 2 سے 4 روپے کلو تک سستے ملیں گے ۔شہریوں نے سوا کروڑ کی آبادی کیلئے انہیں ناکافی قرار دے دیا۔تحصیل سٹی میں اقبال ٹاؤن ،سبزہ زار، سید پور، گندا نالہ گلشن راوی،بینک کالونی ،مصطفی ٹاؤن،تحصیل کینٹ میں ہربنس پورہ ،جوڑے پل، تاجپورہ، دھرم پورہ ،تحصیل ماڈل ٹاؤن میں کاہنہ نو، ٹاؤن شپ، مکہ کالونی، نشتر کالونی ،برکت مارکیٹ ،ماڈل ٹاؤن لنک روڈ ،تحصیل رائیونڈ میں پاجیاں ،رائیونڈ سٹیشن، تحصیل شالیمار میں چائنہ سکیم ،جلو موڑ ،باغبانپورہ ،تیزاب احاطہ ،ناخدا چوک ،میاں حسین بازار ،شادباغ میں دکانیں قائم کی گئی ہیں۔ڈی سی کا کہنا تھا چار سو سستی موبائل شاپس لاہور کے لئے ناکافی ہیں تعداد بڑھائیں گے ،منافع خوروں کی کمر توڑنے کے لئے سکیم شروع کی گئی ،اس کاروبار کے لئے 5لاکھ کا قرضہ فراہم کیا جائے گا ۔دکان مالکان کا کہنا ہے اچھا روزگار ہے ہمیں بھی فائدہ ہو گا اور لوگوں کو بھی سستی سبزیاں اور پھل مہیا کریں گے ۔ شہریوں نے ملے جلے ردعمل میں کہا مہنگائی کا طوفان برپا ہے ، دیکھتے ہیں سکیم کس حد تک کامیاب ہوتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں