323 ریسکیو اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ تقریب کا انعقاد

 323 ریسکیو اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ تقریب کا انعقاد

ریسکیورز کو فیلڈمیں کورونا مریضوں کی مدد کے لئے خصوصی تربیت دی گئی

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر)گزشتہ روز ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں کورونا ایس او پیزکو مدنظر رکھتے ہوئے 323 ریسکیو اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پنجاب کے 269اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 54 ریسکیو رشامل تھے ۔ ریسکیورز کو فیلڈمیں کورونا مریضوں کی مدد کے لئے خصوصی تربیت دی گئی ہے ۔ مسٹر ضیاء اللہ لانگوو وزیر برائے داخلہ قبائلی امور اور پی ڈی ایم اے بلوچستان نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی نمائندگی کی جبکہ ڈاکٹر روببا بلیدی مشیروزیر اعلیٰ بلوچستان برائے صحت، عرفان احمد اعوان ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز پی پی ایچ آئی بلوچستان، عزیز احمد جمالی میڈیکل ایمرجنسی ریسپانس سنٹر بلوچستان، پنجاب اور بلوچستان کے دیگر سینئر افسران اور ریسکیورزنے تقریب میں شرکت کی۔ریسکیورز کی فیملیز اور احباب کو کورونا کی وجہ سے پاسنگ آؤ ٹ تقریب میں مدعوع نہیں کیا جا سکا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں