اسرا ئیلی سے نمٹنے کیلئے سلامی ممالک کو مشترکہ لائحہ عمل اپنانا چاہئے ، خالد اقبال مسرت
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) لبنان فلسطین اور ایران کے ساتھ ہونے والے اسرا ئیلی مظالم سے نمٹنے کے لئے 57اسلامی ممالک کو مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دینا چاہئے اور اس جنگ سے نمٹنے کے لئے متحد ہو کر مقابلہ کیا جائے۔۔۔
ان خیالات کا اظہار مرکزی نعت کونسل کے صدر چودھری خالد اقبال مسرت نے نعت کونسل کے نائب صدر حاجی سیف اﷲ کے عمرہ سے واپسی پر عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے مظلوم فلسطینیوں اور لبنان،ایران کے مسلمان بھائیوں کی مدد نہ کی تو پھر ہمیں قیامت کے روز اﷲ کے حضور جواب دہ ہونا پڑے گا۔