کرسیاں ، پانی نہ پنکھے : بی آئی ایس پی ادائیگی سینٹر پر ناقص انتظامات

کرسیاں ، پانی نہ پنکھے : بی آئی ایس پی ادائیگی سینٹر پر ناقص انتظامات

سرگودھا(نامہ نگار ) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے بدھ کے روز بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ادائیگی کے لیے کمپنی باغ میں قائم کیمپ کا دوہ کیا۔انہوں نے کیمپ سائیٹ پر آئی خواتین سے ان کے مسائل سنے اور فوری حل کے احکامات جاری کیے ۔

انہوں نے خواتین کو ادائیگی کے عمل کا مشاہدہ کیا۔ کمشنر نے جناح ہال کے اندر خواتین کو زمین پر بیٹھانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سنٹر آنے والی تمام خواتین کیلئے فوری کرسیاں رکھنے ،سایہ کیلئے لگے ٹینٹ کی تعداد کو بڑھانے ، پنکھوں کا مزید انتظام کرنے کے علاؤہ پینے کے پانی کا وافر انتظام کرنے کے بھی احکامات جاری کیے ۔ انہوں نے انتظامی افسران کو روزانہ تمام سنٹر کا دورہ کر کے تمام امور کی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت بھی کی۔ کمشنر کو بتایا گیا کہ ڈویژن بھر میں ایک لاکھ 65 ہزار مستحق خواتین کو بی آئی ایس پروگرام کے تحت دس ہزار پانچ سو روپے کی ادائیگی کی جارہی ہے ۔تحصیل سرگودہا میں 73ہزار رجسٹرڈ خواتین کو ادائیگی کیلئے چار سنٹر بنائے گئے ہیں اب تک 40فیصد ادائیگی کا عمل مکمل ہو چکا ہے جبکہ اس ہفتہ کے اختتام تک 70فیصد ادائیگی کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔ کمشنر نے انتظامی سٹاف کو ادائیگیوں کا عمل مزید تیز کرنے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لانے کی بھی ہدایت کی۔ اس موقع پر اے ڈی سی جی عمر فاروق ، ڈپٹی ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام راضیہ یاسمین اور اسسٹنٹ کمشنر آمنہ احسان تارڑ بھی موجود تھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں