ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کی اپنے دفتر میں کھلی کچہری
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بابر شہزاد رانجھا نے اپنے دفتر میں کھلی کچہر ی کا انعقاد کیا۔۔۔
جس میں انہوں نے ضلع کے مختلف علاقوں سے آنے والے شہریوں کے مسائل سنے اور اُن کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے ۔انہوں نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنے مسائل کے حل کے لیے آنے والے شہریوں کی سہولت کا خیال رکھا جائے اورمسئلہ کے حل تک اُن سے رابطے میں رہا جائے ،یونین کونسلوں کے سیکرٹریز ترجیح بنیادوں پر ایشوز کو نمٹانے کے ساتھ ساتھ دیئے گئے ٹائم پریڈ میں سائلین کی شکایات کا حل یقینی بنائیں بصورت دیگر سخت ایکشن لیا جائے گا،انہوں نے آئندہ انچارج کمپلینٹ سیل محمد رمضان کودرخواستوں پر کی جانے والی پیش رفت کے بارہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر سائلین نے کھلی کچہری کے انعقاد کو سراہا اور اس اقدام پر پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کیا۔