30رمضان بازار فعال،100اشیا نیلامی ریٹ سے 20فیصد کم پر دستیاب

30رمضان بازار فعال،100اشیا نیلامی ریٹ سے 20فیصد کم پر دستیاب

زرعی اجناس کی فراہمی کے لئے مارکیٹ کمیٹی ،ایگریکلچر، لائیو سٹاک ،انڈسٹری کو ذمہ داریاں تفویض کر دی گئیں

لاہور (اپنے سٹی رپورٹرسے )ضلعی انتظامیہ نے شہر بھر میں 30 رمضان بازار فعال کر دیئے ،100 اشیائے ضروریہ 20فیصد نیلامی ریٹ سے کم ملیں گی۔تفصیلات کے مطابق رمضان بازاروں کو فعال کرنے کے لئے 6 کنٹریکٹ فرمزکو ٹاسک سونپا گیا۔ کمشنرلاہورمحمد عثمان کا کہنا ہے کہ لاہور ڈویژن میں 57جبکہ لاہور میں 30بازار لگائے گئے ہیں ۔گلبرک زون میں چار،نشتر زون میں پانچ،راوی زون میں تین، سمن آباد زون میں تین ، داتا گنج بخش زون میں تین، اقبال زون میں پانچ ،واہگہ میں دو، عزیز بھٹی زون میں تین اور شالامار زون میں تین رمضان بازار لگائے گئے ۔رمضان بازاروں میں کمشنر آفس ،پولیس ،ضلعی انتظامیہ، کارپوریشن ،ٹریفک پولیس ،پارکنگ کمپنی ،ایل ڈبلیو ایم سی ،ہیلتھ ،ریسکیو افسران انتظامی امور سنبھالیں گے جبکہ زرعی اجناس کی فراہمی کے لئے مارکیٹ کمیٹی ،ایگریکلچر، لائیو سٹاک ،انڈسٹری کو ذمہ داریاں تفویض کر دی گئیں ،شہریوں کاکہنا ہے کہ کہیں گراؤنڈ تو کہیں سڑک پر شامیانے لگاکر رمضان بازارلگانے کی تیاری تو کر لی گئی لیکن ریلیف دینا ضلعی انتظامیہ کا اصل ہدف ہے ، دیکھتے ہیں کس حد تک ضلعی انتظامیہ یہ ہدف پورا کرتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں