پولیس شہریوں کے مسائل میرٹ پر حل کرے، آئی جی اسلام آباد

پولیس شہریوں کے مسائل میرٹ پر حل کرے، آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے سینٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت گزشتہ روز کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

انہوں نے شہریوں اور پولیس افسران کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی احکامات جاری کیے، انہوں نے افسران کو ہدایات کیں کہ شہریوں کے مسائل میرٹ پر حل کریں۔ کسی بھی شہری کو پولیس کے متعلق کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو وہ کھلی کچہری میں آسکتا ہے، میرے دروازے ہمیشہ اپنے شہریوں کیلئے کھلے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں