کشمیر پر بھارتی قبضہ تاریخ کا سیاہ باب، چیئرمین پارلیمانی کمیٹی

کشمیر پر بھارتی قبضہ تاریخ کا سیاہ باب، چیئرمین پارلیمانی کمیٹی

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر رانا محمد قاسم نون نے کہا ہے کہ کشمیر پر بھارتی افواج کا غاصبانہ قبضہ تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے۔

مسئلہ کشمیر ایک فلیش پوائنٹ ہے جو نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے امن کیلئے ایک مستقل خطرہ ہے۔ عالمی برادری مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔ رانا محمد قاسم نون نے کہا کہ کشمیری بھائیوں سے ہمارا رشتہ صرف مذہب، تہذیب اور انسانی بنیادوں پر استوار نہیں بلکہ سرحد کے دونوں جانب کے عوام کے مابین خون کا رشتہ ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں