روسی فیڈریشن کونسل کی سپیکر 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئیں

اسلام آباد :(دنیا نیوز) روسی فیڈریشن کونسل کی سپیکر ویلنٹینا مٹوینکو پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات مضبوط کرنے کے لیے 3 روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئیں۔

روسی فیڈریشن کی اہم عہدیدار کے 3 روزہ دورہ پاکستان سے توقع کی جا رہی ہے کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے سفارتی اور پارلیمانی تعلقات میں ایک سنگِ میل ثابت ہو گا۔

پاکستان کے دورے کے دوران ویلنٹینا مٹوینکو صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گی جبکہ سینیٹ کے خصوصی اجلاس سے بھی خطاب کریں گی۔

اعلیٰ سطح پر بات چیت اور سٹریٹجک مصروفیات پر مشتمل روسی سپیکر کا یہ دورہ پاکستان دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں