سینیٹر راجہ ناصر عباس کا خیبرپختونخوا حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار

سینیٹر راجہ ناصر عباس کا خیبرپختونخوا حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کے اتحادی اور مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے خیبرپختونخوا حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ ہمارے لئے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی حکومتوں میں کوئی فرق نہیں، دونوں صوبائی حکومتیں یا تو خود فسطائیت کر رہی ہیں یا فسطائیت پر خاموش ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ صوبائی حکومت بتائے کہ کرم ایجنسی میں قیام امن میں کیوں ناکام ہے؟۔ انہوں نے کہا وفاقی اور صوبائی حکومتیں قیام امن میں مکمل ناکام ہو چکی ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے ہونے والی ملاقاتوں کا نتیجہ بھی صفر ہے، کرم ایجنسی کے راستے نہ کھولے تو ملک گیر احتجاج ہوگا اور پشاور میں دھرنا دیں گے۔ انہوں نے کہا لبنان میں اسرائیل کیخلاف حکومت نہیں بلکہ اسلامی مزاحمت لڑ رہی ہے۔ اسرائیل خون کی ہولی کھیلتا ہے اور مسلمان ممالک تماشا دیکھ رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں