تمام جماعتوں کی اجتماعی کوششیں ملکی ترقی کیلئے ناگزیر، احسن اقبال

تمام جماعتوں کی اجتماعی کوششیں ملکی ترقی کیلئے ناگزیر، احسن اقبال

اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کی اجتماعی کوششیں ملک کی ترقی کے لیے ناگزیر ہیں۔

 جمہوریت کو مضبوط بنانے کے لیے 26 ویں آئینی ترمیم انتہائی اہم ہے۔ ہفتہ کو اپنے انٹرویو میں انہوں نے ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے پر پی ٹی آئی کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور قومی اداروں کو سیاست میں ملوث کرنے کے حوالہ سے پی ٹی آئی کی سرگرمیوں سے خبردار کیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے سیاسی استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل بہت ضروری ہے۔ پاکستان کو ایک سیاسی اتفاق رائے کی ضرورت ہے جہاں تمام جماعتیں اپنا کردار ادا کریں، آئینی ترمیم کی اس اجتماعی کوشش کا مقصد عدالتی نظام میں اہم تبدیلیاں متعارف کرانا ہے، جس سے تقرری کے جامع عمل کو یقینی بنایا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں