سابق آئی جی، ڈی آئی جی 2 تھانیداروں پر کیس کرونگا، شیر افضل

سابق آئی جی، ڈی آئی جی  2 تھانیداروں پر کیس کرونگا، شیر افضل

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا کہ ضمانت نہیں ہوئی دو کیسوں میں بری ہوا ہوں۔۔۔

 سابق آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر، سابق ڈی آئی جی آپریشن اور متعلقہ دونوں تھانوں کے ایس ایچ اوز کے خلاف 193 کا استغاثہ دائر کر رہا ہوں، ایک سال میرا ضائع کیا ان کمبختوں نے، ان کے خلاف کیس کروں گا، جہاں بھی ان کی پوسٹنگ ہوگی یہ مقدمہ بھگتیں گے، میری کوشش ہوگی کہ ان کو قانون کے تحت جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیلوں، جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ تمام پاکستانیوں کو کہتا ہوں کہ جو بھی زیادتی کرے غلط ایف آئی آر دے ان لوگوں کو مت چھوڑو ،عدالتیں صرف ان کی نہیں ہیں، سول لا کے تحت آپ کے پاس رائٹ ہے کہ آپ ان کوپر سو کریں، ہرجانے کے مقدمے دائر کریں جب مقدمہ کرو گے تو پھر ان کو پتہ چلے گا کہ قانون کی لاٹھی ان سے بھی بڑی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں