محرم ، ترقیاتی کاموں ، روشنی انتظامات کیلئے 21کروڑ مختص

محرم ، ترقیاتی کاموں ، روشنی انتظامات کیلئے 21کروڑ مختص

1ہزار 55امام بارگاہوں ،مجالس ، جلوسوں کے روٹس کی تعمیر و مرمت ہوگی

لاہور (عمران اکبر )محرم کی آمد سے پہلے تیاریاں شروع ،1ہزار 55امام بارگاہوں ،مجالس اور جلوسوں کے روٹس پر (ورکس اور لائٹس) کا پلان جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نو زونز میں سول ورکس اور لائٹس کے لئے 21 کروڑ روپے مختص کئے گئے ،سول ورکس کے لئے دس کروڑ مختص کئے گئے ۔جنریٹرز اور مستقل و عارضی لائٹس کی مد میں گیارہ کروڑ روپے مختص کر دیئے گئے ۔پیچ ورکس ،مین ہول کورز ،مسنگ سلیبز ،ٹوٹی ڈرین ،بڑی چھوٹی روڈ رپیئر کے کام ہونگے ، یکم محرم سے پہلے انتظامات مکمل کرنے کی ڈیوٹیاں سونپ دی گئیں۔چیف کارپوریشن آفیسر حافظ شوکت علی نے اجلاس بلا کر فوکل پرسن مقرر کر دیئے ، چیف انفراسٹرکچر آفیسر قیوم خان نیازی فوکل پرسن مقرر ،چیف ریگولیشن آفیسر عثمان فوکل پرسن مقرر کر دیئے گئے ۔ چیف کارپوریشن آفیسر حافظ شوکت علی کا کہنا ہے کہ کوتاہی کرنے والے افسران کو گھر بھیجا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں