شاہی قلعہ:عالمگیری دروازہ،لوہ کے مندر کی بحالی مکمل

شاہی قلعہ:عالمگیری دروازہ،لوہ کے مندر کی بحالی مکمل

73لاکھ لاگت آئی ،1سال میں تکمیل ، دونوں حصوں کی زندگی بڑھ گئی

لاہور(سہیل احمد قیصر)شاہی قلعے کے عالمگیری دروازے اور لوہ کے مندر کی بحالی کا عمل مکمل ہوگیا ۔ 7.32ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ ایک سال کی مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچا۔ تفصیلات کے مطابق اِس دوران نہ صرف عالمگیری دروازے کے فریسکو ورک اور اِس کے اندرونی حصے کو بحال کیا گیا ہے بلکہ اِس کی دیواروں کو بھی بحال کرکے مزید مضبوط بنا دیا گیا ہے ۔ بتایا گیا ہے بحالی کے بعد دروازے کی زندگی مزید بڑھ گئی ہے ۔ واضح رہے کہ لوہ کے بارے میں خیال کیا جاتاہے کہ لاہور کی بنیاد اِسی نے رکھی تھی اورتب اِس نے ایک مندر بھی بنایا تھا جسے لوہ کے مندر کے نام سے جانا جاتا ہے ۔ ڈی جی والڈسٹی لاہور اتھارٹی کامران لاشاری نے بتایا ہے کہ تکمیل سے دونوں مقامات بہترین حالت میں ہوگئے ہیں۔ ماضی میں اِس طرف توجہ نہ دینے کے باعث دونوں مقامات کی حالت کافی خستہ ہوچکی تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں