پولیس کمیونٹی گائیڈزکو بہتری کیلئے 15روز کی مہلت

پولیس کمیونٹی گائیڈزکو بہتری کیلئے 15روز کی مہلت

گائیڈز تھانہ کلچر میں مثبت انقلاب کاپیش خیمہ :سی سی پی او لاہور

لاہور (خبر نگار سے )سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ لاہور کے تمام تھانوں میں تعینات کئے گئے پولیس کمیونٹی گائیڈز پوری فورس کے لئے رول ماڈل اور تھانہ کلچر میں مثبت انقلاب کا پیش خیمہ ہیں۔کمیونٹی گائیڈز عوام دوست پولیسنگ کے تحت سائلین کی بھرپور رہنمائی،داد رسی اورمعاونت یقینی بنائیں۔ابابیل سکواڈ گنجان آبادیوں،کرائم ہاٹ سپاٹ علاقوں میں پٹرولنگ اور ناکہ بندی کے ذریعے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی میں موثر کردار ادا کرے ۔انہوں نے یہ بات گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں لاہور کے تمام پولیس سٹیشنز میں تعینات کمیونٹی گائیڈز اور ابابیل سکواڈ کے جوانوں کے ساتھ مشترکہ نشست کے دوران کہی۔سیشن میں کمیونٹی گائیڈزکی کارکردگی اور پولیس سٹیشن عملہ کے ساتھ کوآرڈینیشن میں مزید بہتری لانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سی سی پی او نے کمیونٹی گائیڈز کو سروس ڈلیوری میں بہتری لانے کیلئے 15دن کی مہلت دی اور کہا کہ کمیونٹی گائیڈ زشہریوں کیلئے امید کی روش کرن ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں