میلہ مویشیاں کے انتظامات کے لئے 16 کمیٹیاں تشکیل

میلہ مویشیاں کے انتظامات  کے لئے 16 کمیٹیاں تشکیل

کیٹل شو میں بہترین انتظامات کیلئے 16 کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری انفارمیشن کی سربراہی میں انفارمیشن اینڈ کلچرل ایکٹویٹیز ،سیکرٹری انڈسٹریز کی سربراہی میں انڈسٹریل ایگزیبیشن ،آئی جی پولیس کی سربراہی میں ٹریفک و سکیورٹی کمیٹی قائم کی گئی۔ایونٹس کی فہرست ،بیٹھنے کا مناسب انتظام اور دعوت نامے دینا لوکل گورنمنٹ کمیٹی کے ذمے ہوگا۔والی بال،کبڈی، ریسلنگ، فٹ بال،ہاکی،ٹارچ ریلی اور دیگر کھیلوں کا انعقاد سپورٹس کمیٹی کو سونپا گیا ۔ٹرانسپورٹ کمیٹی اہم مقامات پرسیاحوں کیلئے شٹل سروس بالکل مفت مہیا کرے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں