اندرون و بیرون ملک آنے جانیوالی 13 پروازیں منسوخ

اندرون و بیرون ملک آنے جانیوالی 13 پروازیں منسوخ

ائیرپورٹ کے اطراف میں ہلکی دھند کے باعث حد نگاہ میں کمی آ گئی

لاہور (نیوز رپورٹر )علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر اندرون و بیرون ملک آمدورفت کی 13 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے اطراف میں ہلکی دھند کے باعث حد نگاہ میں کمی آ گئی ۔ منسوخ کی گئی پروازوں میں ایئر بلیو کی لاہور سے شارجہ دو طرفہ پرواز 413/412، پی آئی اے کی لاہور سے سکردو دو طرفہ 453/454،ایئر بلیو کی لاہور سے کراچی دو طرفہ پرواز 403/404،سیرین ایئر لائن کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز 523،سیرین ایئر لائن کی لاہور سے کوئٹہ دو طرفہ پرواز 543/542،ایئر بلیو کی لاہور سے کراچی دو طرفہ پرواز 407/408، سیرین ایئر لائن کی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز 520 اور پی آئی اے کی گلگت سے لاہور آنے والی پرواز 610 شامل ہے ۔ دوسری جانب علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے اطراف میں ہلکی دھند کے باعث رن وے پر حد نگاہ 1000 میٹر تک ریکارڈ کی گئی ۔ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے تمام ایئرلائنزکے پائلٹس کو آگاہ کردیاگیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں