سگیاں روڈ کی بحالی پر کوئی پیشرفت نہ ہوسکی،دوبارہ فنڈزکیلئے استدعا

سگیاں روڈ کی بحالی پر کوئی پیشرفت  نہ ہوسکی،دوبارہ فنڈزکیلئے استدعا

محکمہ پی اینڈ ڈی کی منظوری کے بعد سگیاں روڈ بحالی پر کوئی پیشرفت نہ ہوسکی

لاہور (سٹاف رپورٹر سے ) ایل ڈی اے نے پنجاب حکومت کو دوبارہ فنڈزکیلئے استدعا کر دی۔چیف انجینئرنے سیکرٹری ہاؤسنگ کو مراسلہ بھیج دیاجس میں کہا گیا ہے سگیاں روڈ بحالی پراجیکٹ کا کام شروع کرنے کیلئے 10کروڑ روپے رواں مالی سال جاری کئے جائیں، مالی سال 2022-23 میں 2ارب 90 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے جائیں،منصوبہ 15 ماہ میں مکمل ہو گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں