سردی کی شدت میں اضافہ ،خشک میوہ جات مہنگے
لاہور(اکنامک رپورٹر)سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی خشک میوہ جات کی مانگ میں اضافہ ہوا تو قیمتیں بھی بڑھا دی گئیں۔
مارکیٹ میں دکانوں پر خریداروں کا رش کم پڑ گیا ۔امریکن بادام گری 1800 ، دیسی گربندی 1600 ، مونگ پھلی بادام 1600، اخروٹ 1200 ، خشک خوبانی 1200 ، چلغوزہ 4500 سے 6000 ، انجیر 1600 ، مغز 9000 ، مونگ پھلی 600 روپے کلو فروخت کی جارہی ہے ۔
شہریوں نے کہا گزشتہ سال کی نسبت قیمتوں میں بہت اضافہ ہو گیا ،اب غریب آدمی خشک میوہ جات صرف دیکھ سکتا ہے مگر خرید نہیں سکتا۔