متوفی خاتون کی مدعیت میں چوری کامقدمہ ،افسروں سے جواب طلب

متوفی خاتون کی مدعیت میں چوری  کامقدمہ ،افسروں سے جواب طلب

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے 16 سال قبل وفات پانیوالی خاتون کی مدعیت میں سگے بھائی کے خلاف چوری اور قبضہ کا مقدمہ درج کرنے پر ڈی پی او سیالکوٹ سمیت دیگر افسروں سے 15فروری کو جواب طلب کرلیا ۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ درخواست گزار چودھری اکبر کی سگی بہن فہمیدہ ارشد 16سال قبل انتقال کر گئی تھی لیکن 30دسمبر 2021کو پولیس نے فہمیدہ ارشد کی مدعیت میں چودھری اکبر کے خلاف چار کھاد کی بوریاں اور اراضی پر قبضہ کے الزام میں مقدمہ درج کرادیا گیا ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں