پاکستان کی افغانستان کی مسلسل حمایت خوش آئند:اجمل قادری

پاکستان کی افغانستان کی مسلسل  حمایت خوش آئند:اجمل قادری

لاہور (سیاسی نمائندہ)مرکزی جمعیت علماء ا سلام پاکستان کے سربراہ مولانامیاں محمداجمل قادری نے کہا ہے کہ طالبان حکومت کو عالمی سطح پرتسلیم نہ کرنے کی وجہ سے افغانستان بدترین معاشی صورت حال اورعوام سخت سردی میں مشکل حالات سے گزر رہے ہیں۔

اس صورت حال میں افغان عوام کی عالمی سطح پر مدد اورطالبان حکومت کوتسلیم نہ کیا گیاتو خدانخواستہ بہت بڑا’’انسانی المیہ‘‘ اوربحران جنم لے سکتا ہے ،پاکستان کاافغانستان کی مسلسل حمایت وامداد اور کابل میں یورپی یونین کے دفتر کا باضابطہ طور پر کھلنا خوش آ ئند اورمستحسن اقدام ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں