2022:شہباز شریف ، حمزہ شہباز، رانا ثنااللہ مقدمات سے بری

2022:شہباز شریف ، حمزہ شہباز، رانا ثنااللہ مقدمات سے بری

لاہور (محمد اشفاق سے )سال دو ہزار بائیس سیاست دانوں کی گرفتاریوں اورہائی کا سال رہا کئی سیاستدان اپنے خلاف کیسز کی پیروی کے لیے عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ،بعض سیاستدان عدالتوں کے چکر لگاتے رہے، کچھ سیاستدانوں کے خلاف کیسز ختم ہوگئے۔

وزیراعظم شہباز شریف،سابق وزیراعلیٰ ،حمزہ شہباز16ارب روپے منی لانڈرنگ کے مقدمہ سے بری جبکہ وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ منشیات کے مقدمہ سے بری ہوئے ۔تفصیلات کے مطابق مونس الہی منی لانڈرنگ کے مقدمے میں ضمانت کے لیے عدالت آئے ،تو وہیں عثمان بزدار بھی اپنے خلاف نیب کیسز میں عدالت پیش ہوتے رہے ۔سابق ڈپٹی سپیکر کی ڈرامائی گرفتاری کے بعد انہیں ضمانت ملی ،دوسری طرف شیخ رشید بھی اینٹی کرپشن کے خلاف ہائیکورٹ جا پہنچے ۔لانگ مارچ ہنگامہ آرائی کیسز میں یاسمین راشد، مراد راس، میاں محمود الرشید، میاں اسلم اقبال سمیت تحریک انصاف کے دیگر رہنما ضمانت لینے عدالت آئے ،وہیں ن لیگ کے عطا تارڑ، رانا مشہود، بلال فاروق تارڑ، اویس لغاری اور دیگر ایم پی ایز نے پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیسز میں گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا۔شیخ رشید اینٹی کرپشن کیخلا ف پیش ہوئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں