غیر تسلی بخش کارکردگی ،یو سی سیکرٹری موہلنوال معطل

غیر تسلی بخش کارکردگی ،یو سی سیکرٹری موہلنوال معطل

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے) کمشنر محمد علی رندھاوا نے میاں پلازہ ماڈل بازار و آٹا سنٹر جوہر ٹاؤن،شیر شاہ کالونی موہلنوال ،تحصیل رائیونڈ کے سنٹرز کا دورہ کیا۔

غیر تسلی بخش کارکردگی پر یو سی سیکرٹری موہلنوال کو معطل کردیا۔کمشنرنے ماڈل بازارمیں اشیائے خورونوش کی کوالٹی اور نوٹیفائیڈ ریٹس پر فراہمی،میاں پلازہ جوہر ٹاؤن میں فری آٹا کی تقسیم کا جائزہ لیا۔چپ یا بارکوڈ کے بغیر شناختی کارڈز کی سکیننگ کیلئے سپر یوزر لاگ ان تمام سنٹرز پر فعال تھے ۔کمشنرنے ہر سنٹر پر دئیے گئے تمام لاگ ان کو چیک کیا اور کہا ٹوکن و ٹیلی شیٹ مرتب کی جائے ۔کمشنرنے ایک سنٹر پر بغیر چپ شناختی کارڈ کو خود چیک کیااور کہا اہل شہری اصل کارڈز کے ساتھ آئیں،چپ و بغیر چپ کارڈ کا کوئی مسئلہ نہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں