ایل ڈی اے ، اوقات کار تبدیل

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کی رو سے ایل ڈی اے میں بھی رمضان میں اوقات کار تبدیل کر دئیے گئے۔
ڈائریکٹر ایڈمن نے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیر تا جمعرات دفتری اوقات صبح ساڑھے 10سے 4 بجے تک ہونگے ، جمعہ کے روز دفتری اوقات صبح 9 سے ایک بجے تک ہونگے ۔رمضان المبارک میں ون ونڈو سیل کے اوقات کار میں بھی تبدیلی کر دی گئی۔