200 لٹر ناقص دودھ، آئل ،130 کلو دیگر اشیا تلف

200 لٹر ناقص دودھ، آئل ،130 کلو دیگر اشیا تلف

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی رمضان المبارک میں سحر کے وقت فوڈ پوائنٹس چیکنگ مہم جاری ہے ۔

قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں پر 290فوڈ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری، ایک کی پروڈکشن اصلاح تک بند جبکہ 142لٹر غیر معیاری دودھ،57لٹر فرائنگ آئل اور 130کلو دیگر مضر صحت اشیا تلف کر دی گئیں۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق لاہور ڈویژن میں 181، جنوبی پنجاب 113 اور راولپنڈی میں 66 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق اشیا کی تیاری میں ممنوعہ اجزا کا استعمال کرنیوالوں کو 4 لاکھ 81 ہزار کے بھاری جرمانے کئے گئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں